کشمور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، ٹرین کی تین بوگیاں الٹ گئیں، 3 افراد جاں بحق

Kashmore

Kashmore

کشمور (جیوڈیسک) کشمور میں تنگوانی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے خوشحال خان ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خوشحال خان ایکسپریس کراچی سے پشاور جارہی تھی۔دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بوگیوں سے جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔