ویزا سکینڈل : کابینہ کا برطانوی اخبار کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

meeting

meeting

اسلام آباد(جیوڈیسک)جعلی ویزا سکینڈل پر وفاقی کابینہ نے برطانوی اخبار دی سن کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے نیٹو سپلائی بحالی کے لیے امریکا کے ساتھ تحریری معاہدے کی بھی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں این آر او کیس ، ملکی سیاسی ومعاشی حالات اور ویزا سکینڈل کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس کو سیکرٹری داخلہ نے ویزا سکینڈل کے حوالے سے بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ برطانوی اخبار نے جھوٹی خبر شائع کی لہذا اس کے خلاف برطانوی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔