ٹائون انتظامیہ بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کر کے اطمینان محسوس کرتی ہے شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے محمد سمیع خان

کراچی ٹائون انتظامیہ بلا کسی امتیاز و تفریق لوگوں کے مسائل حل کر کے اطمینان محسوس کرتی ہے شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے کورنگی کی تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور ٹائون انتظامیہ شہریوں کی خدمت اولین تر جیح سمجھتی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

کورنگی ٹائون کو مثالی اور تمام مسائل سے پاک اور وسائل سے بھر پور بنانے کیلئے عوام الناس کے تعاون کے طلب گار ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے یوسی 06 میں321 روڈ پر جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کے معائنے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفراء طارق مغل ، ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ محمد نقوی اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسرا ن بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کے کناروں سے مٹی کے ڈھیروں کو صا ف کیا جائے اورجراثیم کش اسپرے اور چونے کاچھڑکائو بھی کیا جائے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے موقع پر موجود عوام الناس سے کہا کہ اپنے گھروں دکانوں کا کچرا روڈ پر نہ پھینکیںبلکہ کچرا مقرہ جگہ پر ڈالیں جہاں صفائی ستھرائی کا عملہ اٹھا کر لے جائیگا۔

Korangi Town

Korangi Town