ٹام کروز کی فلم جیک ریچر 20 دسمبر کو ریلیز ہو گی

Hollywood

Hollywood

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی ایکشن فلم “جیک ریچر بیس دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ جیک ریچر ایک ایسے شہر کی کہانی ہے جہاں پانچ افراد کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو ہر صورت قاتل ڈھونڈنا ہے جو ایک سابق فوجی اور ماہر نشانہ باز ہے۔

چالاک مجرم کو پکڑنے کے لیے ایک اور فوجی اپنی خدمات پیش کرتا ہے جو قاتل کے ساتھ فوج میں کام کر چکا ہے۔ سنسنی سے بھرپور جرم کی اس کہانی میں ٹام کروز ایک نئے روپ میں دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں رابرٹ ڈووال اورالیگزنڈرر وڈز بھی شامل ہیں۔