ٹانک میں فائرنگ سے امن کمیٹی کے سابق سربراہ بھتیجے سمیت جاں بحق

Taank Firing

Taank Firing

کڑی وام (اصل میڈیا ڈیسک) ٹانک میں نامعلوم ملزمان کے حملے میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ ترکستان بیٹنی بھتیجے سمیت جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ٹانک کے علاقے کڑی وام میں پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ ترکستان بیٹنی اور ان کا بھتیجا عزیزالرحمان جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے ترکستان بیٹنی کے 4 گارڈز بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال جنڈولہ منتقل کر دیا گیا ہے۔