ٹوائیلائیٹ اسٹار کرسٹین اسٹورٹ سال کی متاثر کن شخصیت

Kristen Stewart

Kristen Stewart

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) امریکی میگزین نے ٹوائیلائیٹ اسٹار کرسٹین اسٹورٹ کو سال کی متاثر کن شخصیت قرار دے دیا۔ ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹین اسٹورٹ کو فلم ٹوائیلائیٹ سیریز سے پہلے کوئی جانتا تک نہ تھا۔ لیکن صرف ایک ہی فلم سیریز نے انہیں کامیابیوں اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔کرسٹین کو کبھی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے خبروں کاحصہ بننا پڑا تو کبھی دولت کی دیوی کی مہربانی نے ہیڈلائنز کا حصہ بنایا۔

سال دوہزار بارہ میں کرسٹین کے خبروں میں آنے کی سب سے بڑی وجہ اپنے کو اسٹار رابرٹ پیٹنسن سے بیوفائی ہے۔کرسٹین کی دوستی اور پھر تعلق ٹوٹنے بننے کی خبروں نے انہیں سال کی سب سے متاثر کن شخصیات میں شامل کرلیا۔ایک امریکی میگزین سروے کے مطابق کرسٹین سب سیزیادہ خبروں میں رہنے والی اور متاثر کن اداکارہ قرار پائی گئی ہیں۔