ٹھٹھہ حادثہ: انتظامیہ اور پولیس علیحدہ علیحدہ تحقیقات کرینگی

thatta bus

thatta bus

ٹھٹھہ حادثہ کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ انتظامیہ، پولیس اور ٹریفک پولیس علیحدہ علیحدہ تحقیقات کرے گی۔ قومی شاہراہ دوہزار چھہ میں این ایچ اے کے حوالے ہونے کے باوجود چاررویہ سڑک تعمیر نہ ہونے کی بھی تحقیقات ہونگی۔
وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجو نے بھی وقوع کا جائزہ لیا اور اسپتال کا بھی درہ کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حادثہ کا شکار افراد کی مالی مدد کے لیئے حکومت سندھ کی جانب سے مالی مدد کا اعلان آج متوقع ہے۔ دوسری جانب واقع کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں ہوا ہے۔