پاور پلانٹس کی گیس بند، 1200 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی

Gas power plants

Gas power plants

پاکستان(جیوڈیسک) پاور پلانٹس کو گیس کی ترسیل بند ہونے سے 1200 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، بجلی کا بحران بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کو 120 ملین کیوبک فٹ گیس یومیہ فراہم کی جا رہی تھی۔ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث المور، اورنٹ، سفائر، سیف اور کیپکو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے جس سے 1200 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا کہ تھرمل پاور پلانٹس کو ادائیگیوں میں تاخیر سے فرنس آئل کی سپلائی میں بھی کمی کا سامنا ہے۔