پاکستان آئندہ ماہ آئی ایم ایف کی آٹھویں قسط ادا کرے گا

IMF

IMF

پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے قرضے کی آٹھوایں قسط آئندہ ماہ ادا کرئے گا۔ پاکستان فروری کے آخری عشرے میں آئی ایم ایف کو قرض کی مد میں پچاس کروڑ ڈالر کی آٹھوایں قسط ادا کرے گا ۔آئی ایم ایف کے قرضے کے ادائیگی کا اغاز سال دوہزا بارہ سے ہوا اور اب تک پاکستان نے آئی ایم ایف کو دو ارب باون کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کر دی ہے۔

پاکستا ن نے سال دوہزار آٹھ میں آئی ایم ایف سے سات ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل کیا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق کولیشن سپورٹ فنڈ کی وصولی اورادائیگیوں کا توازن بہتر ہونے کے باوجود حکومت ممکنہ دیوالیہ سے بچنے کے لئے آیک بار پھر آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام لینے پرغور کر رہی ہے۔