پاکستان تحریک انصاف 3 مارچ کو پشاور میں جلسہ کریگی

PTI Rally

PTI Rally

پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو پشاور میں جلسہ سے عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔جلسہ عام سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان، سینئر قائدین کے ساتھ مقامی رہنما بھی خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پشاور کے جلسے میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے صوبائی قیادت کو جلسے کا ٹاسک دے دیا ہے۔