پاکستان سرحدوں کے تحفظ کو پامال نہیں ہونے دیگا

apc meeting

apc meeting

اسلام آباد میں نوگھنٹے تک جاری رہنے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک کیساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں وزیراطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایاکہ تمام رہنماں ایک مشترکہ قرارداد کے مسودے پراتفاق کیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سرحدوں کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دے گا۔ عالمی طاقتیں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کریں۔دنیا سے ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں۔پاکستان خطے اور دنیا میں امن کیلئے جدوجہد جاری رہے گا۔مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان پرامن ملک ہے۔
قرارداد کے مطابق پاکستان  دنیا پر واضح کرے گا کہ وہ علاقائی اور عالمی امن کا خواہاں ہیاور پاکستان کسی طرح کی جارحیت یا تسلط اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کرے گا، سیاسی قیادت ، عوام اور فوج ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ علاقائی و عالمی امن کوششوں میں پاکستان اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔
اے پی سی کے بعد شیخ رشید نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرکا کو بتایا گیا کہ حقانی گروپ سے رابطے نہیں ہیں اور پاکستان امن پسند ملک ہے ۔انہوں نے کہا کہ  تمام جماعتوں نے پاکستان کی سلامتی پر اتفاق کیا اور ملک سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اگر کسی نے پاکستان کو ناپاک نظروں سے دیکھا تو یکجا ہو کر جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملٹری ایکسن کسی مسئلے کا حل نہیں دہشت گردی بہت ہو گئی اب امن کو موقع ملنا چاہیئے۔