پاکستان سپر لیگ : کرکٹ آسٹریلیا کا اپنے کھلاڑی بھیجنے سے انکار

Pakistan Super League

Pakistan Super League

لاہور(جیوڈیسک) لاہورپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹرز کا میلا سجانے کیلئے پی سی بی کی کوششوں کو پہلا دھچکا لگا ہے ،کرکٹ آسٹریلیا نے یہ کہہ دیا کہ وہ اپنے کسی بھی کنٹریکٹ والے کھلاڑی کی پاکستان سوپر لیگ میں شرکت کی حمایت نہیں کرے گا۔

ای میل پر جیو نیوز کے سوالات کے مختصر جواب میں کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان میٹ سینن نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے نہ ہی کرکٹ آسٹریلیا اور نہ ہی آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن ، کسی بھی انٹرنیشنل یا اسٹیٹ پلیئر کی پاکستان سوپر لیگ میں شرکت کی حمایت نہیں کرے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کا یہ پیغام واضح اشارہ ہے کہ آسٹریلیا کا کنٹریکٹ یافتہ پلیئر پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دے سکے گا۔ اس سے قبل انگلینڈ کی پروفیشنل کرکٹرز ایشوسی ایشن اور کرکٹ کی عالمی تنظیم فیکا بھی پاکستان سوپرلیگ کیخلاف بیانات جاری کرچکی ہے۔