پاکستان سے تعلقات امریکا کے مفاد میں ہیں ، مارک ٹونر

Mark Toner
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں چیلنجز درپیش ہیں لیکن ان پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنا اور طویل مدتی شراکت قائم کرنا دونوں ممالک کے اسٹریٹجک مفاد میں ہے۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراس مین نے پاکستانی قیادت سے ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے مفادات مشترکہ ہیں جس کے لیے وہ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت کار پاکستان میں نقل حرکت اور اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے آزاد ہیں۔ تاہم پاکستان نے اس سلسلے میں کچھ قواعد و ضوابط سے امریکا کو آگاہ کیا ہے جن پر عمل درامد کی کوشش کی جائے گی۔