پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما حسن سیان نے گزشتہ روز ظہور پیلس کا دورہ کیا

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما حسن سیان نے گزشتہ روز ظہور پیلس کا دورہ کیا اور سٹی صدر محمد حنیف حیدری سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اورمتوقع انتخابات کے سلسلہ میں بھی بات چیت کی گئی ، حسن سیان نے پاکستان مسلم لیگ ق کی کارکردگی کی تعریف کی اور سراہا انہوںنے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا جو احسن فیصلہ کیا ہے اس سے دونوں پارٹیوں کے درمیان پایا جانے والا خلاء پورا ہو گا ، اور دونوں پارٹیوں کے ووٹروں کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارہ پروان چڑھے گا ، جبکہ اس سے قبل تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے ملکر حکومتیں بنائیں ہیں ، لہٰذا ان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے اتحاد پر تنقید کریں۔