پاکستان مسلم لیگ ن تاجر برادری کے حلق کیلئے کوشاں ہے۔ عمران ظفر

گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن تاجر برادری کے حلق کیلئے کوشاں ہے ، ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے انجمن تاجران مدینہ بازار سرگودھا روڈ گجرات کی طرف سے منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی ترقی میں ریڑھ کی حیثیت کی حامل ہے ، اس لئے میاں محمد نوازشریف نے تاجر برادری کی طرف توجہ دی ہے۔

ضلعی ٹیکس کا خاتمہ اور موٹر وے کا قیام نوازشریف کی حکومت کا ہی کمال ہے ، جس سے تاجر برادری کو بے پناہ ریلیف ملا اور اب تاجر برادری بھی بھرپور طریقے سے کام کرتے ہوئے ، مسلم لیگ ن کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے ، میاں اکمل حسین نے کہا کہ گجرات کی تاجر برادری مسلم لیگ ن کی شکر گزار ہے جو ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے ، اور ہم مسلم لیگ ن کے تعاون سے مسائل حل کرواتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکن محنتی ہیں جو ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرتے ہیں ، میاں اکمل حسین نے کہا کہ قائد عوام میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن بھرپور طریقہ سے کام کر رہی ہے۔

عوامی مسائل کا حل ہی مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے  اور ہم بھرپور طریقہ سے اپنے کام جاری رکھیں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرینگے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجر راہنما شوکت علی نے کہا کہ ہم صرف عوامی مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں ، تا کہ عوام کو ریلیف فراہم کر سکیں ، انہوں نے کہا ہم ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے کام کرتے ہیں اور کام کرتے رہینگے ، اس موقع پر رفیق بٹ ، تصور حسین و دیگر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کام کرنے کا عہد کیا اس موقع پر امجد بٹ ، راجہ حبیب ، ثناء اللہ بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔