ملکہ دھند کی سفید چادر نے ہر چیز کو ڈھانپ دیا ،سر دی کی شدت میں اضافہ ، دھند سے عوام اور ڈرائیو روں کو شدید مشکلات کا سامنا

ملکہ(عمر فا روق اعوان ، زاہد مصطفی اعوان سے) ملکہ دھند کی سفید چادر نے ہر چیز کو ڈھانپ دیا ، سر دی کی شدت میں اضافہ، دھند سے عوام اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ اور گردو نواح میں دھند کی سفید چادر نے ہر چیز کو ڈھانپ دیا ، سردی کی شدت میں اضافہ، دھند سے عوام اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شدید سردی کی وجہ سے ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شدید دھند نے ڈرائیوروں کو لائٹیں جلانے اور سپیڈ کم رکھنے پر مجبور کر دیا دھند اور شدید سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں بندھ ہو کر رہ گئے۔