رفیق بٹ اور تصورحسین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

گجرات (جی پی آئی)انجمن تاجران مدینہ بازار کے راہنمائوں رفیق بٹ اور تصور حسین نے میاں اکمل حسین کی کوششوں سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے یہ اعلان ایم پی اے حاجی عمران ظفر کی سربراہی میں کیا ، اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، جنہوں نے رفیق بٹ اور تصور حسین کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے بھرپور طریقہ سے کام کرینگے ، اور علاقہ کے عوام کو سہولت فراہم کرینگے۔