پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں ڈاکٹر کمیونٹی کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

گجرات (جی پی آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں ڈاکٹر کمیونٹی کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں ، PMAکے انتخابات میں دو گروپ رائیزنگ ہیلرز گروپ اور فرینڈز گروپ کے امیدواران کے درمیان 12نشستوں پر الیکشن 6جنوری کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ہونگے۔

دی رائیزنگ ہیلرز گروپ کے سربراہ سرجن ڈاکٹر محمد اکرام کی سربراہی میں ضلع گجرات میں بھرپور الیکشن مہم جاری ہے ، ڈاکٹر سرجن چوہدری عابد نذیر امیدوار برائے صدر ، ڈاکٹر طاہر رشید امیدوار برائے سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر فرحان میر امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر سراج منیر امیدوار نائب صدر سرائے عالمگیر ، سرجن ڈاکٹر قمر الزمان چوہدری امیدوار برائے فنانس سیکرٹری ، ڈاکٹر سید عاصم اختر انفارمیشن سیکرٹری ، ڈاکٹر عابد محمود منہاس جوائنٹ سیکرٹری کھاریاں ، ڈاکٹر قدسیہ ہما امیدوار برائے قانون نائب صدر ، ڈاکٹر طاہر لطیف امیدوار برائے نائب صدر کھاریاں ، ڈاکٹر چوہدری ظفر اقبال گل امیدوار برائے کلینکل سیکرٹری ، ڈاکٹر کامران سرور امیدوار برائے جوائنٹ سیکرٹری سرائے عالمگیر ، ڈاکٹر عمران اشرف امیدوار برائے جوائنٹ سیکرٹری گجرات کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ، دی رائیزنگ ہیلرز گروپ کے تمام امیدوار جذبہ حب وطنی سرشار ہیں ، اور ڈاکٹر کمیونٹی کے مسائل احسن انداز سے حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں دی رائیزنگ ہیلرز گروپ نے ایک اچھے پینل کا انتخاب کیا ہے ، PMAکے انتخابات میں دی رائیزنگ ہیلرز گروپ کی طرف سے مضبوط اور بہترین پینل میدان میں اتارا کیا گیا ہے ، ضلع گجرات کے سینئر اور جونیئر ڈاکٹرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے ، دی رائیزنگ ہیلرز نے ہمیشہ سینئر کی عزت اور جونیئر کا احترام کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ضلع گجرات کے سینئر و جونیئر ڈاکٹرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

پورے پینل کی 6جنوری کو کامیابی کے روشن امکانات ہیں ، امیدوار برائے صدر سرجن ڈاکٹر عابد نذیر چوہدری نے الیکشن مہم کے دوران ڈاکٹر کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ PMAضلع گجرات کو فعال اور مضبوط تنظیم بنائیں گے ، اور ڈاکٹر کمیونٹی کے مسائل کو احسن انداز سے حل کروائیں گے ، ڈاکٹر کمیونٹی کے اتحاد کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ، PMAضلع گجرات کو مثالی تنظیم بنائیں گے ، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرحان میر نے کہا کہ ڈاکٹر کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور کامیابی کے بعد ڈاکٹر کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور کامیابی کے بعد ڈاکٹر برادری کے اتحاد اور عزت اور عوامی اعتماد کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔