تحریک منہاج القرآن کھاریاں کا اہم اجلاس چک پیرانا اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی)تحریک منہاج القرآن کھاریاں کا اہم اجلاس چک پیرانا اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت و صدارت امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔

اس موقع پر سٹی گجرات سے سٹی صدر علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری ، چوہدری ارشد جاوید وڑائچ اٹلی ، سینئر نائب صدر کھاریاں سٹی کے صدر محمد شیر خان ، چوہدری حاجی محمد اسلم فرانس ، چوہدری ظفر ککرالی فرانس ، لالہ موسیٰ کے صدر ڈاکٹر غلام مصطفی دیونہ ، محمد حنیف قریشی ، عثمان بٹ ، ڈنگہ کے صدر غلام عباس موجود تھے ، زاہد الحسینی ضلعی کوارڈی نیٹر نے میٹنگ ہیلڈ کی اور میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ 14جنوری کو پوری پاکستانی قوم قائد ملت اسلامیہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ہمراہ ہو گی۔

اسلام آباد کی طرف پر امن مارچ کیا جائیگا  اور اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی قوم کو لٹیرے حکمرانوں سے نجات دلا کر پاکستان میں حقیقی صاف ستھری ، مصطفوی سیاست کو روشناس کرایا جائے تا کہ پاکستان کے قیام کے مقاصد پورے ہو سکیں ، 14جنوری کا سورج پاکستانی قوم کیلئے ایک بہت بڑی خوشی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ، اور پاکستان کی تاریخ کا رخ بدل دے گا ، عرصہ 65سال سے جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ، انشاء اللہ اب بہت جلد حقیقی جمہوریت کو پروان پر چڑھایا جائے گا ، اس موقع پر محمد حنیف مصطفوی نے ایک کروڑ روپے عوامی مارچ فنڈ کے لیے مرکز تحریک منہاج القرآن کو پہنچائے۔