پاکستان مسلم لیگ (ن ) پیر محل سٹی نے پرائمری یونٹ ذوالفقار ٹاؤن اور بی پلاٹ کے عہدیداران کا اعلان کر دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن )پیر محل سٹی نے پرائمر ی یونٹ ذوالفقار ٹاؤن اور بی پلاٹ کے عہدیداران کا اعلان کر دیا جس میں ذوالفقار ٹائون کے سرپرست اعلیٰ ملک اقبال ، صدر ڈاکٹر محمد شریف جٹ، سنیئر نائب صدر چوہدری فیض محمد، جنرل سیکرٹری ملک عبد الغریز، اور یوتھ ونگ کی تنظیم سازی بھی مکمل کی جس میں صدر غلام فرید سنیئرنائب محمد افضل، جنرل سیکرٹری ارشد مجاہد رحمانی۔

جبکہ بی پلاٹ کے صدر علی شیر اوڈ سینئر نائب صدر محمد شفیق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ساجد جاوید کو نامزد کر دیا گیا اس موقعہ پر سٹی جنرل سیکرٹری اسرار احمد پھلوری ،میاں اسد حفیظ، مشتا ق احمد سعیدی ، فرحان شبیر جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ و دیگران عہدیداران بھی موجود تھے۔