پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ پی پی 110کے زیر اہتمام گورالہ برادران کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ پی پی 110کے زیر اہتمام گورالہ برادران کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ، جس میں حلقہ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ریلی غازی چک ، کٹھالہ ، گورالہ ، گورالی ، جی ٹی روڈ اور مختلف جگہوں سے ہوتی ہوئی واپس گورالہ ہائوس میں اختتام پذیر ہوئی ، ریلی میں چوہدری نجیب اللہ گورالہ ، چوہدری عمران اللہ گورالہ ، چوہدری شیراز عالم ، شیخ خالد بن منور ، مہر بلال ، محمد قطب الدین گورالہ ، چوہدری گلزار شادیوال ، چوہدری نصر ت اللہ گورالہ ، شیخ عمرا عجاز ، چوہدری علی حمزہ ، الحاج غلام فرید چوہدری سمیت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے راہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اپنے قائدین کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے ، ریلی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرنا تھا اور باقاعدہ طو ر پر حلقہ میں انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کرنا تھا ، بعد ازاں شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔