جعلی چیک دینے پر سکول ماسٹر گرفتار

گجرات (جی پی آئی) جعلی چیک دینے پر سکول ماسٹر گرفتار ، تفصیلات کے مطابق لین دین کے تنازعہ پر 32لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر پولیس تھانہ سوہدرہ نے گورنمنٹ ہائی سکول سوہدرہ کے ٹیچر ماسٹر ایم نواز چوہدری کو گرفتار کر لیا ہے ، پولیس نے محمد یونس کی درخواست پر 489Fکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ ملزم نے زمین کے لین دین پر 32لاکھ روپے لئے تھے ، لیکن مدعی کو نہ ہی زمین کا قبضہ دیا گیا اور نہ ہی رجسٹری کروا کر دی گئی۔