پاکستان میں امریکی شہریوں کو انتباہ

american embassy

american embassy

امریکہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو ملک کے یومِ آزادی اور عید الفطر کے موقع پر نقل و حمل میں خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے سلامتی سے متعلق انتباہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ، طالبان اور دیگر انتہاپسند گروہ امریکی شہریوں کے لیے بدستور ایک خطرہ ہیں۔

خفیہ معلومات کے مطالبق یہ گروہ امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں، امریکی شہریوں اور دیگر مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والوں پر حملے کے موقعوں کی تلاش میں ہیں، خصوصا ان مقامات پر جہاں یہ لوگ اکٹھا ہوتے ہیں۔

انتباہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریبات (13 اور 14 اگست) اور عید الفطر (جو 19 یا 20 اگست کو متوقع ہے) کے موقع پر حملے کر سکتے ہیں۔

اس لیے یہ بات انتہائی اہم ہے کہ امریکی سفارت خانے کے اہلکار خود کو گرد و نواح کی صورت حال سے بخوبی آگاہ رکھیں، عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں اور اس عرصے میں اپنی نقل و حمل محدود کر دیں۔