پاکستان میں قید ملابرادر سے افغان حکام کی خفیہ ملاقات

Mala Brothers

Mala Brothers

افغان حکام نے پاکستان میں قید ملا برادر سے خفیہ ملاقات کی ہے جس کے بعد افغانستان میں امن کا عمل دوبارہ شروع ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

افغان صدر حامد کرزئی کے قومی سلامتی کے مشیر رنگین سپانتا نے ملاقات کی تصدیق کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دو ماہ پہلے ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں امن کے عمل پر مذاکرات کئے گئے۔افغان حکام مسلسل ملابرادر تک رسائی کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں جس سے وہ مہینوں پہلے ملاقات کر چکے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی افغان وفد کی طالبان رہنما سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ رحمان ملک کہتے ہیں کہ پاکستان امن کے لئے افغانستان کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے۔ طالبان سربراہ ملاعمر کے نائب ملابرادر کو دو ہزار دس میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔