پاکستان میں نئے امریکی سفیر کیلئے رچرڈ اولسن کے تقرر کی منظوری

Richard Olsan

Richard Olsan

امریکا (جیوڈیسک) امریکی سینٹ نے رچرڈ اولسن کی پاکستان میں بطور سفیر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔رچرڈ اولسن کا شمار امریکی صدر باراک اوباما کے قابل اعتماد سفارت کاروں میں ہوتا ہے۔ سینٹ کی منظوری کے بعد وہ آئندہ چند روز میں کیمرون منٹر کی جگہ سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ رچرڈ اولسن تیس سال سے امریکی محکمہ خارجہ میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے دو ہزار آٹھ سے دو ہزار گیارہ تک متحدہ عرب امارات میں بطور سفیر کام کیا۔ اس کے بعد انہیں افغانستان میں امریکا کا نائب وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ رچرڈ اولسن نے نیٹو میں امریکی مشن کے نائب سربراہ کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔ طویل سفارتی کیریئر میں وہ عراق، سعودی عرب، تیونس، میکسیکو ، یوگنڈا اور ایتھوپیا میں امریکا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔