یونان : نسل پرستوں کے حملے میں 2 پاکستانی نوجوان زخمی

Greece racist attack

Greece racist attack

یونان (جیوڈیسک) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں نسل پرستوں کے حملے میں دو پاکستانی نوجوان زخمی ہو گئے، ایک نوجوان نے بھاگ کر جان بچائی۔ نسل پرستوں کی جانب سے حملہ ایتھنز کے علاقے میٹا مورفوسی میں ایک ریلی کے اختتام پر کیا گیا جب تقر یبا تین سو افراد نسلی تشدد کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل اور کار تینوں افراد کے سامنے آ کر رکی اور اس میں نکلنے والے افراد نے تینوں پاکستانیوں پر چاقوں سے حملہ کر دیا۔ حملے میں دو پاکستانی نوجوان زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ایک نوجوان نے بھاگ کر جان بچائی۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔