پاکستان پیپلزپارٹی بھٹو شہید کا قیام عمل میں آگیا

گجرات (جی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی بھٹو شہید کا قیام عمل میں آگیا ہے اس پارٹی کے روح رواں چوہدری نبیل بابر وڑائچ نے گجرات ریلوے روڈ پر باقاعدہ طور پر پیپلزپارٹی بھٹو شہید گروپ کا جھنڈا لگا کر اپنا آفس قائم کرلیا ہے اس سلسلہ میں عنقریب پاکستان پیپلزپارٹی بھٹو شہید گروپ کی تنظیم سازی بھی عمل میں لائی جائیگی۔

چوہدری نبیل بابر وڑائچ نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھٹو شہید گروپ ہی بھٹو شہید کے اصلی کارکنوں اور متوالوں کی پارٹی ہے اور صحیح معنوں میں یہ پارٹی مرتضیٰ بھٹو اور غنویٰ بھٹو کی جانشین ہوگی ‘چوہدری نبیل بابر وڑائچ نے کہا کہ عنقریب پیپلزپارٹی بھٹو شہید گروپ کے عہدیداران کا بھی اجلاس ہوگا جس میں بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں کو مدعو کیا جائیگا۔