پاکستان ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ 2 کے دوسرے راؤنڈ میں

Aisam Ul Haq

Aisam Ul Haq

پاکستان ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا۔ پہلے راؤنڈ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین دو سے شکست دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے مرحلے میں ریورس سنگلز کھیلا گیا۔ جو ایک ایک سے برابر رہا لیکن مجموعی برتری کی وجہ سے پاکستان نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ جہاں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

ریورس سنگلز کے پہلے مقابلے میں عقیل خان کو سری لنکن کھلاڑی گوڈامانا نے اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔ لیکن دوسرا مقابلہ اعصام الحق نے تین ایک سے جیت لیا۔ اس طرح پاکستان پہلے رانڈ میں تین دو سے کامیابی حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔