پاکستان کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرنے کیلئے نواز شریف اور شہباز شریف جیسی شیر دل قیادت کی ضرورت ہے۔چوہدری عابد رضا

کوٹلہ (ارب علی خاں) پاکستان کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرنے کیلئے نواز شریف اور شہباز شریف جیسی شیر دل قیادت کی ضرورت ہے ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں اور صوبہ پنجاب میں میاں شہباز شریف کی کارکردگی آپ سب کے سامنے ہے ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے موضع کھرانہ میں مسلم لیگ ن کی حمایت میںہونے والے ایک جلسہ عام سے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی ملک کی تمام صوبائی حکومتوں سے بہتر ہے میاں شہباز شریف کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعریف کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے یہ جماعت صرف کمیشن کمانے میں مصروف ہے گذشتہ چار سالوںمیں پیپلز پارٹی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جو آپ سب کے سامنے ہے کوئی بھی مخلص پاکستانی زرداری ٹولے کو ووٹ دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن ہمارے پاس ایک موقع ہیں کہ ہم ان مفاد پرست اتحادیوں کو یہ پیغام دے سکیں کہ ہم ان مفاد پرست ٹولے کو مسترد کرتے ہیں اورمیاں نواز شریف کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔