ہماری اصل طاقت آپ عوام ہیں آپ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔چوہدری تنویراحمد

کوٹلہ (ارب علی خاں) ہماری اصل طاقت آپ عوام ہیں آپ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل بھدر کے گائوں کھرانہ پیر غازی میں چوہدری تنویراحمد کوٹلہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو آج عوام میں گجرات کے ہیرو بن رہے ہیں انھیں پتہ ہونا چاہیے کہ ضلع گجرات کے اصل ہیرو عزیز بھٹی شہید جیسے لوگ ہیں ہمارامنشور کسی کے اوپر کیچڑ اچھالنا نہیں ہے ہمیں معلوم ہے کہ کھاریاں میں کیا ہوتا رہا ہے اور جو لوگ یہ بات کرتے ہیں کہ گجرات اور لاہور کا مقابلہ ہے وہ غلط بیانی کرتے ہیں ۔آج ہمارے ساتھ کوئی طاقتوراور جاگیردار کھڑے نہیں ہیں بلکہ ہمارے ساتھ مخلص ،غریب اور کمزور لوگ ہیں ۔نہ ہم بندوق اٹھانے کا کہتے ہیں اور نہ ہی اسلحہ کلچر کافروغ چاہتے ہیں بلکہ ہم اپنے ساتھیوں کی جان ومال کا تحفظ کرتے ہیں۔

انھوںنے کہا کہ اگر آج آپ لوگ اس ملک کی مخلص قیادت کا ساتھ دیں گئے تو ملک پاکستان تر قی و خوشخالی کی طرف گامزن ہو گا ۔بڑے بڑے پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں میں گنوانا نہیں چاہتا جو کام ہوئے وہ آپ کے سامنے ہیں ۔میں آج کھرانہ کے فورم پر ”چیلنج ”کرتا ہوں کہ ہم کردار اور گفتار سے ان سے پیچھے ہوئے تو ہم سیاست چھوڑدیں گے۔شعبدہ باز اور دھوکہ دینے والوں سے بچیں ۔انھوں نے کہا کہ آج امید کی کرن اور اچھی سوچ کے ساتھ میاں محمد نواز شریف اٹھ کھڑے ہو ئے ہمیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں اور اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانا ہے 4دسمبر کو شیر مہریں لگا کر میاں محمد نواز شریف کو کامیاب بنائیں۔

 Chaudhry Tanvir Ahmed Speech

Chaudhry Tanvir Ahmed Speech