پاکستان کو لسانی اور فرقہ وارانہ دہشتگردی کا سامنا ہے: چیف جسٹس

chief justice

chief justice

کراچی (جیوڈیسک)چیف جسٹس افتحار چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو لسانی مذہبی اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کا سامنا ہے۔ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ بار کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار چودھری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بھی جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے بھی دہشت گردی کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دنیا کو نئی قسم کی دہشت گردی کا سامنا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔