کراچی : نئی پوسٹوں کے نا م پولیس افسران کیلیے پریشانی کا باعث بن گئے

Central police office

Central police office

کراچی (جیوڈیسک)کراچی پولیس کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کر دیا گیا،.ئینظام کیتحت کراچی پولیس کے تین زونز بحال کر دیئیگئے۔گریڈ 18 اور 19کی نئی پوسٹوں کے نا م پولیس افسران کے لئے پریشانی کا باعث بن گئے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی جانب سے نکالے گیے نوٹیفیکشن کے مطابق گریڈ 18 اور 19 کی پوسٹوں کو بھی نیے نام دییے گیے ہیں جس میں ابہام کے باعث خود پولیس افسران بھی پریشان ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں دیگئی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹھٹہ کی پوسٹ کو ایس پی کورنگی ڈویژن کہا گیا ہے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر سانگھڑ کو نیا نام ایس پی جمشید ڈویژن دے دیا گیا ہے۔اے ڈی آئی جی پی لاڑکانہ کو ایس پی شاہ فیصل اور اے ڈی آئی جی پی سکھر کی پوسٹ کو ایس پی لانڈھی ڈویژن کا نیا نام دیا گیا ہے۔پولیس کے اس غیر منطقی نوٹیفیکیشن نے خود افسران اور اہلکاروں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔