پاکستان کے اندر جمہوریت ،خوشحالی ،ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے بھٹو خاندان کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ محمد امتیاز چوہدری

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان کے اندر جمہوریت ،خوشحالی ،ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے بھٹو خاندان کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی جان دیکر ملک سے آمریت کا خاتمہ کیا محترمہ نے اپنی جان تو دی مگر جمہوریت اور عوام کے حقوق پر سودا نہیں کیا ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی اٹلی کے راہنما ووزیر اعظم آذادکشمیر چوہدری عبدالمجیدکے کوآرڈینیٹر برائے یورپ ڈاکٹر محمد امتیاز چوہدری آف سوکاسن نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ک کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی سے جمہوریت مضبوط و مستحکم ہوئی پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہونے سے پہلے ملک کے اندر دہشت گردی ،لاقانونیت ،مہنگائی ،کرپشن ،بے روزگاری ،گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پورے عروج پر تھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے ان تمام بحرانوں پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے بھٹو خاندان کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان کے اندر جمہوریت کا پہیہ چل رہا ہے اور جتنی بھی ڈویلپمنٹ نظرآّرہی ہے سب یپپلزپارٹی کی مرہون منت ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن محترمہ بے نظیر بھٹو کا جانثار سپاہی ہے اور محترمہ بے نطیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔