پاک افغان ایساف اجلاس سرحد پر غیرارادی واقعات روکنے پراتفاق

isaf meeting

isaf meeting

پاکستان : (جیو ڈیسک)پاکستان ، افغانستان اور ایساف عسکری قیادت کا اجلاس راولپنڈی میں ہوا ۔ پاک افغان بارڈر پر غیر ارادی واقعات روکنے کے لئے اقدامات اور باہمی میکنزم پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں سرحدی صورتحال اور باہمی تعاون سمیت سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

مذاکرات میں جنرل کیانی نے پاکستان، جنرل ایلن نے ایساف اور افغانستان کی نمائندگی افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی نے کی۔ پاک امریکا تعلقات پر پارلمینٹ کی سفارشات سامنے آنے کے بعد تینوں ملکوں کی عسکری قیادت کا یہ پہلا اجلاس تھا۔