پاک ایران گیس پائپ لائن، جوائنٹ ورکنگ گروپ بنایا جائیگا

gas pipeline

gas pipeline

ایران (جیو ڈیسک) ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کمرشل ،فنانش اور لیگل جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ توانائی پر پاک ایران جوائنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایرانی وفدکی جانب سے اس کے ڈپٹی وزیر برائے بین الاقوامی امور احمد خالدی اور پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت پیٹرولیم عابد سعید نے وفد کی قیادت کی۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ یہ ورکنگ گروپ ایران گیس پائپ لائن معاہدے کا تفصیل سے جائزہ لے گا اس موقعے پر ایران نیپاکستان میں تیل وگیس کی تلاش میں سرمایہ کاری پر دلچسپی ظاہر کی اور پاکستانی کمپنیوں کو ایران میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی گئی۔