کولمبیا میں مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں

colombia protest

colombia protest

کولمبیا (جیو ڈیسک)کولمبیا میں مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں۔ مظاہرین فورسز اہلکاروں سے وطن چھوڑ جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دارالحکومت بگوٹا میں کولمبین مسلح فورسز کمانڈر جنرل الیجاندرو کا کہنا ہے کہ ایف اے آر سی سے تعلق رکھنے والے مظاہرین ان جھڑپوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی فورسز سے وطن چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب فورسز مخالف کارکنوں کا کہنا ہے کہ علی الصبح سوتے وقت پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا ور ان پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے، اور انھیں جو کچھ ملا، تباہ کردیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے، فورسز پر پتھرائو کیا۔ مظاہرین پولیس جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔