پاک بھارت تجارت ،ملک کو چھ ارب ڈالر کا خسارہ

India and Pakistan Trade

India and Pakistan Trade

پاک بھارت دوطرفہ تجارت میں چھ سال کے دوران پاکستان کو چھ ارب ڈالر خسارہ ہوا، کسی سال بھی پاکستانی برامدات پینتیس کروڑ ڈالر سے نہ بڑھ سکیں۔ وزارت تجارت کے مطابق بھارت سے تجارت میں پاکستان کو مسلسل خسارے کا سامنا ہے، سال دوہزار تیرہ سے بھارت کو تجارت کے لئے پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کے بعد پاکستان کو بھارت کی برامدات میں مزید اضافہ ہوگا۔ ادھر تاجروں کا کہنا ہے کہ بھارت سے ترجیحی تجارت کے بعد مقامی صنعتوں کو سخت مسابقت کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ دوطرفہ تجارت کا پچاسی فیصد توازن بھارت کے حق میں ہوگا، مالی سال دوہزار سات سے دوہزار بارہ کے دوران پاکستان نے بھارت کو ایک ارب تیہتر کروڑ ڈالر کی برامدات کیں جبکہ بھارت سے آٹھ ارب چھتیس کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا درامد کی گئیں، اس طرح باہمی تجارت میں پاکستان کو چھ ارب باسٹھ کروڑ ڈالر خسارہ ہوا۔ کسی بھی سال بھارت کے لئے پاکستان کی اوسط برامدات پینتیس کروڑ ڈالر سے نہ بڑھ سکی، جبکہ درامدی حجم ایک ارب ڈالر سے زائد رہا۔