پاک بیلا روس تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Pak Russia Trade

Pak Russia Trade

پاکستان اور بیلا روس نے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، یہ اتفاق ایران میں بیلا روس کے سفیر وکٹر رائی باس کی وزیر مملکت برائے خزانہ اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سلیم ایچ مانڈوی والا کے ساتھ ملاقات میں ہوا۔

ملاقات میں کہا گیا کہ بیلا روس کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ نے بیلا روس کے سفیر کو پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ تجارتی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری روابط کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔