پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ

mirage plane

mirage plane

اتھل : (جیو ڈیسک) پاک فضائیہ کا ایک میراج لڑاکا طیارہ اتھل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

پاک فضائیہ کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا میراج لڑاکا طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا جب وہ اتھل کے قریب گر کر تباہ ہوا، پائلٹ حادثے کے دوران طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔

حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ، نہ ہی زمین پر کسی کی جائیداد کو کوئی نقصان پہنچا۔ پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری قائم کردیا گیا ہے۔