پاک فضائیہ کے سربراہ کو ترکی میں اعلی اعزاز سے نوازا گیا

Zaheer Ahmed

Zaheer Ahmed

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد کو ترکی میں لیجن آ ف میرٹ سے نوازا گیا۔

بابر سدھو نے دورہ ترکی کے دوران سینئر فوجی قیادت سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ترکی کے 4 روزہ سرکاری دورے پر موجود ہیں۔

ائیر چیف نے ترکی کے وزیر قومی دفاع خلوصی آقار اور ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاشار گولیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران پاک ترک دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے طرفین کی حربی استعداد بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل حسان کوچک یاوز سے بھی ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کی فضائی افواج کو عصرحاضر کے در پیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایک دوسرے کی مہارتوں سے استفادہ کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران پی اے ایف اور ترک فضائیہ کے درمیان ہوابازوں کی تربیت اور تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔