پریانکا چوپڑا اب کریں گی مکے بازی

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

بالی وڈ (جیوڈیسک)بالی وڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھارتی مکے باز اور اولمپئین ایم سی میری کام کی زندگی پر ایک فلم بنا رہے ہیں جس میں پریانکا چوپڑا میری کام کا کردار ادا کریں گی۔

چند ماہ قبل جب سنجے لیلا بھنسالی نے میری کام کی زندگی ۔پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا تو سب لوگ یہ قیاس آرائیاں کرنے میں مصروف ہوگئے تھے کہ آخر بالی وڈ کی موجودہ اداکاراں میں وہ کون سی اداکارہ ہوگی جو میری کام کا کردار کرے گی۔ آخر کار اس بات کا اعلان کردیا گیا ہے کہ پریانکا چوپڑا کو اس کردار کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ سے پہلے وہ میری کام سے مکے بازی کی تربیت لیں گی اور میری کام کے ساتھ وقت گزارنا پسند کریں گی تاکہ وہ اپنی اداکاری کو حقیقت کا رنگ دے سکیں۔