پریانکا چوپڑا اور شاہد کپور کی فلم تیری میری کہانی کا نیا ٹریلر جاری

tari meri kahaani

tari meri kahaani

ممبئی: (جیو ڈیسک) وشال بھردواج کی فلم کمینے سے مقبول ہونے والی جوڑی شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا ایک بار پھر ہدایتکار کنال کوہلی کی فلم تیری میری کہانی میں ساتھ نظر آئیگی جس کا ایک نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایت کار کنال کوہلی کی اس فلم کی کہانی تین مختلف شہروں میں بسنے والے تین رومانوی جوڑوں کے گردگھو متی ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں رو مانوی جو ڑوں کا کر دار پر یانکا اور شا ہد کپور ہی اداکررہے ہیں جس کیلئے انہیں مختلف بھیس میں تبدیل کرتے دکھایا گیا ہے۔ کوہلی نے اس فلم کو خود سنیل لولا اور وکی بہری کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے جسکا میوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔ تین دوروں پر مشتمل یہ رومانٹک ڈرامہ فلم تیری میری کہانی 22 جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔