پریس کلب کھاریاں کے سالانہ انتخابات صدارت کی سیٹ پر ووٹ برابر احسان الحق اور زمان احسن نے14,14 ووٹ حاصل کیے

کھاریاں(جی پی آئی)پریس کلب کھاریاں کے سالانہ انتخابات صدارت کی سیٹ پر ووٹ برابر احسان الحق اور زمان احسن نے 14,14ووٹ حاصل کیے دونوں کے مابین فیصلہ آئندہ چند دنوں میں کلیئر کردیا جائیگا مشاورت جاری ہے۔

سید تنویر نقوی بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے مدمقابل امیدوار عامر رفیق تھے فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر جبار ساگر منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل آفتاب احمد نذر تھے جنرل سیکرٹری سید تنویر نقوی نے17جبکہ عامررفیق نے11ووٹ حاصل کیے فنانس سیکرٹری جبارساگر نے15جبکہ مدمقابل آفتاب نذر نے13ووٹ حاصل کیے۔

کل28ووٹ تھے جو کے 100%کاسٹ ہوئے کوئی ووٹ بھی مسترد نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن کے چیئرمین مرزاعبدالرئوف زاہد تھے جبکہ ممبرا ن میں ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق اور خلیل شاہد شامل تھے الیکشن انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے ہارنے والے امیدواروں نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد بھی دی اختتام پر کامیاب ہونیو الے عہدیداروں نے سب کا شکریہ ادا کیا اور اعتمادپر پور ا اترنے کا وعدہ کیا دوست احباب نے مبارکبادیںپیش کیں۔