پسندکی شادی کی والدین بلا وجہ حراساں کر رہے ہیں، مجھے اور میرے خاوند کو تحفظ دیا جائے۔ انیلا سونم

لاہور(محمدابتسام الحق )پسند کی شادی کی میرے والدین مجھے اور میرے خاونداورنگزیب کوبلا وجہ تنگ اور ہراساں کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف تحفظ فراہم کریں۔ان خیالات کا اظہار پسند کی شادی کرنے والی انیلا سونم نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا۔انیلا سونم نے بتایا کہ میں نے اپنی پسند سے اورنگزیب ولد محمدعاشق سے عدالت میں شادی کی۔جس کی وجہ سے میرے والدین میری اور میرے خاوند کی جان کے دشمن بن گئے۔

انیلا سونم نے بتایا کہ مجھے محمدریاض،گوہرخان اورفیصل وغیرہ نے اغواء نہیں کیا اور نہ ہی کسی کے دبائو میں آکر شادی کی ،میں نے اپنی مرضی سے اورنگزیب سے پسند کی شادی کی ہے۔انیلا سونم نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف ہم دونوں میاں بیوی اور میرے سسرال کوتحفظ فراہم کریں۔ کیونکہ کہ ہمیں میرے والدین کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔