پس پردہ قوتیں غیر آئینی سیٹ اپ مسلط کرنے کی ساز ش کر رہی ہیں: رضا ربانی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

اسلام آباد(جیوڈیسک)قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے چیرمین میاں رضا ربانی نے کہا کہ پورے جمہوری عمل پر تلوار لٹک رہی ہے۔ دو سے تین سال کیلئے غیر آئینی سیٹ اپ مسلط کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تحلیل غیر آئینی اقدام ہوگا، چیف الیکشن کمشنر یا کسی ممبر کو 209 آرٹیکل کے تحت ہٹانے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سازش کے پیچھے پس پردہ غیر جمہوری قوتیں ہیں۔

ملک میں 1977 کے انتخابات کے بعد کی صورتحال پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن متحد ہو کر غیر جمہوری قوتوں کی سازش کو ناکام بنائے۔کچھ قوتیں الیکشن کمیشن کومتنازعہ بنانا چاہتی ہیں جن کا مقصد الیکشن کو ملتوی کرانا ہے۔