پشاور: باڑہ سے ملنے والی 18لاشوں پر طالب علموں کا احتجاج

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)کرم ایجنسی کے علاقے سپاہ باڑہ ڈگرہ میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے ہلاک ہونے والے اٹھارہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے فاٹا اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے طالب علموں نے پشاور پریس کلب کے باہر پرامن احتجاج کیا۔

خیبر ایجنسی باڑہ سے ملنے والی اٹھارہ لاشوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فاٹا اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے طالب علموں نے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے طالب علموں پر شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کی ہوائی فائرنگ سے دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔فائرنگ سے ایک گھنٹے تک پشاور پریس کلب روڈ بلاک رہا۔

پولیس نے تیرہ طالب علموں کو گرفتار کر لیا جبکہ احتجاج میں زخمی ہو نیوالے چار طالب علموں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔دونوں اطراف سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں نجی چینل کا ایک کیمرہ مین بھی زخمی ہوا۔