پشاور سینما گھر میں دستی بم دھماکے، پانچ افراد ہلاک

bomb blast

bomb blast

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سینما گھر میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ پشاور کے کابلی پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع ایک سینما گھر میں ہوا ہے۔ جس سینما میں یہ دھماکہ ہوا ہے وہ مشہور بازار قصہ خوانی بازار کے قریب ہی واقع ہے۔

ایس پی سٹی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینما کے اندر دو گرینیڈ حملے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت دستی بم کے حملے کیے گئے اس وقت سینما میں نوے کے قریب افراد موجود تھے۔