پشاور: معروف اداکار رؤف خالد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

Rauf Khalid

Rauf Khalid

معروف اداکار و ہدایت کار رؤف خالد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں وہ گاڑی میں شیخوپورہ سے اسلام آباد جارہے تھے کہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔
رؤف خالد نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے مقبول ڈرامہ سیریل انگار وادی ، لاگ اور فلم لاج سے شہرت پائی، انہیں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔