پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے

peshawar

peshawar

پشاور : (جیو ڈیسک) پولیس کے مطابق پشاورکے مضافاتی علاقہ متنی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔پشاورسے درہ آدم خیل جانے والی گاڑی پرمسلح افرادنے یوسف خیل کے مقام پراندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دوافرادجاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے زخمیوں کوطبی امدادکے لیے فوری طور پر کوہاٹ روڈ پرسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پران کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتاہ ے کہ فائرنگ کاواقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔