پشاور : نواحی علاقوں میں آپریشن، دو افغان باشندے گرفتار

peshawar arrest

peshawar arrest

پشاور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کیا جبکہ آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق افغانستان سے ہے ۔ پولیس اور ایف سی اہلکار وں کا یہ مشترکہ آپریشن اس وقت شروع ہوا جب سیکیورٹی اہلکار گاڑی میں نصب بم کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ شدت پسندوں نے حملہ کردیا جبکہ جھڑپ کے بعد پشاور کے نواحی علاقے باڑہ شیخان، اسپین قمر اور ماشو گگر میں آپریشن اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ آپریشن کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔